محکمہ تعلیم نے ضلع دیامر میں 97 امیدواروں کو کامیاب قرار دےد یا

ضلع دیامر میں بھی اساتذہ کی بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھ کر عوام اور شہریوں کا دل جیت لیا


 اساتذہ بھرتیاں 100فیصد میرٹ پر ہوئی ہیں اور کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی ہے، فرید اللہ 

چلاس(جی بی نیوز)شکوک و شبہات دم توڑ گئے گلگت بلتستان حکومت نے باقی اضلاع کی طرح ضلع دیامر میں بھی اساتذہ کی بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھ کر عوام اور شہریوں کا دل جیت لیا ۔محکمہ ایجوکیشن نے ضلع دیامر کے تینوں تحصیلوں میں کل 97اُمیدواروں کو کامیاب قرار دیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاریکٹر ایجوکیشن دیامر ڈویژن فرید اللہ نے کہا کہ ضلع دیامر میں کل 97اُمیدوار کامیاب ہوگئے ہیں ،جلد کامیاب اُمیدواروں کو تقررنامے بھی جاریں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ بھرتیاں 100فیصد میرٹ پر ہوئی ہیں اور کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی ہے ۔

Comments