ہنزہ میں ملنے والا95 لاکھ مالیت کا موبائل سیٹوں سے بھرا لاورث کاٹن چائینہ سے سمگل ہوکر آیا تھا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تحقیقات کرنے کے بعد معلو م ہو ا کہ جس بنڈل میں جو سامان برآمد ہو جس میں تقریباً 95 لاکھ کے قریب مہنگا موبائل سیٹ تھے جس کو بغیر ٹیکس دئیے چین سے پاکستان سمگل کرنے کی ناکام کوشش تھی

مقامی امنتظامیہ کے سامنے 95لاکھ کے قریب گمنام سامان جن میں288مہنگا موبائلز تھے ضلعی انتظامیہ نے سوست کسٹم حکام کو تفصیلی رپورٹ کے بعد حوالہ کر دیا

ہنزہ ( اجی بی نیوز ) گزشتہ دنوں یاسین سے تعلق رکھنے والے مزدور کو سوست میں لاورث ملنے والی 95لاکھ لاگت کا موبائل کاٹن ضلعی انتظامیہ نے سوست کسٹم حکام کے حوالہ کرد یا مزدوروں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایمانداری پر نقد انعام دے دیا۔ڈی سی ہنزہ کے زیر نگرانی اجلاس میں کہا کہ گزشتہ دنوں ہنزہ کے علاقے سوست میں یاسین سے تعلق رکھنے والے مزدروں کو مین بازار میں ایک سامان کا ایک بنڈل مل گیا جس کو مزدورں نے سوست کے مقامی مذہبی رہنما مکھی نذیر کو حوالہ کر دیا جنہوں نے کہا مقامی اور ضلعی انتظامیہ کو بروقت اطلاع دیتے ہوئے بشمول مزدور ، مقامی رہنماوں نے لاورث سامان کو انتظامیہ کے حوالہ کر دیا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تحقیقات کرنے کے بعد معلو م ہو ا کہ جس بنڈل میں جو سامان برآمد ہو جس میں تقریباً 95 لاکھ کے قریب مہنگا موبائل سیٹ تھے جس کو بغیر ٹیکس دئیے چین سے پاکستان سمگل کرنے کی ناکام کوشش تھی ۔ تاہم سوست کے مقام پر کام کرنے والے مزدروں نے ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے تقریباً 95لاکھ کا سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالہ کر دیا جس کو ہم قد کی نگاہ سے دیکھتے ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایسے حب لوطنی کا جذبہ رکھنے والے فرد ہر علاقے میں موجود ہو۔ ڈی سی ہنزہ نے یاسین تعلق رکھنے والے مزدروں کو نقد انعام سے نوازا جس کے بعد میڈیا ، مزدور اور مقامی امنتظامیہ کے سامنے 95لاکھ کے قریب گمنام سامان جن میں288مہنگا موبائلز تھے ضلعی انتظامیہ نے سوست کسٹم حکام کو تفصیلی رپورٹ کے بعد حوالہ کر دیا۔

Comments