انقریب میری قیادت میں 600سے زائد شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کرینگے،فاروق احمد

انقریب میری قیادت میں 600سے زائد شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کرینگے،فاروق احمد

ایم ایس ایف،پی ایس ایف ،پی وائی او ،جی ٹی آئی ،ایم کیو ایم،ایم ایس او،ایس ایس پی کے علماء اور کارکنوں کی تقریبا 600سے زائد تعداد میں شمولیت کرینگے


گلگت (عامر خان ) پاکستان تحریک انصاف ضلع گلگت کے صدر فاروق احمد نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ انقریب بہت سے سیاسی ،مذہبی ،سماسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں کارکنوں کی بڑی قافلہ با ضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں میری قیا دت میں شمولیت کر ینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام پارٹیوں کے ذمہ داران سے معاملات طے پاگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ایف،پی ایس ایف ،پی وائی او ،جی ٹی آئی ،ایم کیو ایم،ایم ایس او،ایس ایس پی کے علماء اور کارکنوں کی تقریبا 600سے زائد تعداد میں شمولیت کرینگے۔میں جلد ہی تمام نئے شمولیت کر نے والے شخصیات کو لیکر پریس کانفرنس کرونگا ۔

Comments