چھوٹاڈان کوسٹی پولیس نے پکڑلیا،6سونے کی انگوٹھیاں برآمد
سونیکوٹ سے معروف مشہور ملزم عنایت حسین عرف چھوٹاڈان اور اس کے چچازادبھائی اخترحسین ساکنان سونیکوٹ کوگرفتارکرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈحاصل کرلی
چھوٹاڈان اوراس کے قریبی ساتھی کی مزید تین دن جسمانی ریمانڈحاصل کرلی گئی ہے جوکہ اہم انکشافات متوقع ہیں
گلگت(نفیس احمدلون) چھوٹاڈان کو سٹی پولیس کی حراست میں 6سونے کی انگوٹھیاں سمیت ایک لاکٹ برآمد۔مزید اہم انکشافات متوقع۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں نگرل اور ہسپتال روڈکے مقام سے 12گھروں کاصفایا کرکے سونے کے قیمتی زیورات چرائے گئے تھے اور تھانہ سٹی میں نامعلوم چوروں کے خلافFIRدرج کی جاچکی تھی۔ سٹی پولیس نے ۔۔کی بناءپر سونیکوٹ سے معروف مشہور ملزم عنایت حسین عرف چھوٹاڈان اور اس کے چچازادبھائی اخترحسین ساکنان سونیکوٹ کوگرفتارکرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈحاصل کرلی۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ دوران تفتیش چھوٹا ڈان اور اس کے ساتھی سے چھ عدد سونے کی انگوٹھیاں اور ایک لاکٹ سیٹ ہوئی۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ چھوٹاڈان اوراس کے قریبی ساتھی کی مزید تین دن جسمانی ریمانڈحاصل کرلی گئی ہے جوکہ اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Comments
Post a Comment