خفیہ اداروں کااہلکارظاہر کرنےوالاگرفتار،5اسلحہ لائسنس برآمد
سی ٹی ڈی کی آپریشنل ٹیم نے اس اہم ملزم کو گرفتارکرکے سٹی تھانے کے حوالے کردیا، جہاں ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے
29سے زائد شناختی کارڈز، 5عدداسلحہ لائسنس اور 100سے زائدلڑکیوں کے موبائل نمبرات کی فہرست موجودہے
گلگت(نفیس احمدلون)اپنے آپ کو خفیہ اداروں کاظاہرکرکے لوگوں کوبلیک میل کرکے بھاری رقم لینے والے اہم ملزم گلگت شہرسے گرفتار۔ ملزم کے پاس مختلف لوگوں بالخصوص نوجوان لڑکیوں کے شناختی کارڈز، موبائل نمبرات کی اہم فہرست، 5اسلحہ لائسنس بھی برآمد۔ CTDکی آپریشنل ٹیم نے اس اہم ملزم کو گرفتارکرکے سٹی تھانے کے حوالے کردیا۔ جہاں ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اہم ملزم محمدعرفان ولدغلام مصطفی ساکن مانسہرہ حال ڈاکپورہ گلگت عرصہ دراز سے اپنے آپ کوخفیہ اداروں کا آفیسر ظاہرکرکے مسافرہوٹلوں پر چھاپے، ملازمت کاجھانسہ دیکر نقدی رقم، 29سے زائد شناختی کارڈز، 5عدداسلحہ لائسنس اور 100سے زائدلڑکیوں کے موبائل نمبرات کی فہرست موجودہے کو CTDکی آپریشنل ٹیم نے ڈارپلازہ گلگت کے قریب سے گرفتار کرکے ملزم کو سٹی تھانے کے حوالے کردیا ہے۔

Comments
Post a Comment