نویں اور دسویں محرم کو 5بجے سے رات 10بجے تک موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

نویں اور دسویں محرم کو 5بجے سے رات 10بجے تک موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ 

سکردو کے ٹرنسپورٹ کمپنیوں اور ٹریول ایجنسیوں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ نویں اور دسویں محرم کو شاہراہ قراقرم میں سیکورٹی خدشات کے باعث ٹرانسپورٹ کی سروس بند رکھیں

صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر نویں اور دسویں محرم کو شاہراہ قراقرم میں ہر قسم کی مسافر گاڑیوں کے سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے

سکردو(جی بی نیوز)ضلعی انتظامیہ سکردو نے ضلع بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کے موثر انتظامات کو یعقنی بنارہی ہے ۔ اس سلسلے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ و اسسٹنٹ کمشنر سکردوعدیل حیدر نے صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر نویں اور دسویں محرم کو شاہراہ قراقرم میں ہر قسم کی مسافر گاڑیوں کے سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ انہوں نے سکردو کے ٹرنسپورٹ کمپنیوں اور ٹریول ایجنسیوں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ نویں اور دسویں محرم کو شاہراہ قراقرم میں سیکورٹی خدشات کے باعث ٹرانسپورٹ کی سروس بند رکھیں۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سکردو میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر نویں اور دسویں محرم کو صبح پانچ بجے سے رات دس بجے تک موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاکہ ضلع میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات کو یقنی بنایا جاسکے ۔

Comments