سکول میں طلبہ کو رفع حاجت کیلئے کوئی انتظامات نہیں ہیں اور نہ ہی طلبہ کیلئے پینے کا پانی دستیاب ہے
پرائمری سکول سٹلایٹ ٹاون کی ادھی اراضی پربابوسر سکول کے طلبہ نے قبضہ جمایا ہوا ہے ،جو کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے
چلاس(جی بی نیوز)چلاس شہر کے سینٹر میں اکلوتا پرائمری سکول سٹلایٹ ٹاون دور جدید میں تعلیم کے بنیادی سہولیات سے محروم طلبہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔سکول میں طلبہ کو رفع حاجت کیلئے کوئی انتظامات نہیں ہیں اور نہ ہی طلبہ کیلئے پینے کا پانی دستیاب ہے ۔پرائمری سکول سٹلایٹ ٹاون میں اس وقت اساتذہ کی صرف ایک سینگشن پوسٹ ہے ،جس کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے ،اس وقت سکول میں طلبہ کی تعداد ۴سو سے زائد ہے اور اساتذہ کی کمی کے باعث طلبہ سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سٹلایٹ ٹاون چلاس کے طلبہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔طلبہ نے مزید کہا کہ پرائمری سکول سٹلایٹ ٹاون میں محکمہ ایجوکیشن نے کچھ اساتذہ کو بطور ادھار ہمیں پڑھانے کیلئے سکول میں تعینات کیاہے اور ہماری سکول کی سنگشن پوسٹ صرف ایک ہے ،طلبہ نے کہا کہ سکول کو اپ گریڈ کرکے مڈل سکول کا درجہ دیا جائے اور تمام بنیادی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرائمری سکول سٹلایٹ ٹاون کی ادھی اراضی پربابوسر سکول کے طلبہ نے قبضہ جمایا ہوا ہے ،جو کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سٹلایٹ سکول کی باتھ رومز التوا کا شکار ہیں اور پانی کی ٹینکی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے مسائل اور مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر پرائمری سکول سٹلایٹ ٹاون میں اساتذہ کی کمی کو پورا کریں اور طلبہ کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے احکامات جاری کریں ۔

Comments
Post a Comment