ہم مطالبہ کرتے ہیں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے کہ اس ڈپٹی کمشنر کو یہاں سے ہٹایں ورنہ آگئے جو کچھ بھی ہوگا اس کی تمام تر ذمہ داری آپ کے اوپر عائد ہوگی، ترجمان ایکشن کمیٹی
دس دن کی مولت دیتے ہیں کہ وہ استور کے یہ تمام مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کریں اگلا احتجاج یہ نہیں ہو گا، عبداللہ خان ، ندیم شمالی اور عبد العلیم مصطفوی کی پریس کانفرنس
استور(جی بی نیوز )استور کلب علی چوک میں گزشتہ روز عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے جلسے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے سنیر رہنما مولانا عبد السمیع ،سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی خان ریلے ،سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی خالد خورشید ،ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی استور عبد العلیم مصطفوی ،ندیم شمالی ،عبد اللہ خان ،ایڈوکیٹ عبد السمیع ،و دیگر 32رہنماوں و کارکنوں پر دفعہ144کی خلاف ورزی کے نام پر استور سٹی تھانے میں آیف آئی آر درج کر دیا گیا اور ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی استور عبد العلیم مصطفوی ندیم شمالی سمیت عوامی ایکشن کمیٹی کے 12رہنماں اور کارکنوں کو پولیس نے گرفتا ر کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھانے سے رہا ہونے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی استور سے ترجمان عبد العلیم مصطفوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر استور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن بن کر ہماری ایف آئی آر کی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے کہ اس ڈپٹی کمشنر کو یہاں سے ہٹایں ورنہ آگئے جو کچھ بھی ہوگا اس کی تمام تر ذمہ داری آپ کے اوپر عائد ہوگی ویسے تو ڈپٹی کمشنر اسٹیٹ کا ملازم ہوتا ہے اور وہ ضلعے میں مسائل حل کرنے کے لئے ہوتا ہے لیکن اس کا ڈپٹی کمشنر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن بن کر ہمارئے اوپر جالی ایف آئی آر، درج کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حقوق حاصل کرنے کے لئے جھنگ لڑنا ہمارا فرض ہے اور پاکستانی آئین اور قانون کے مطابق ہمارا حق ہے استور ضلع مسائلستان میں ڈوبا ہوا ہے لوگ پانی کے قطرئے قطرئے کے لئے ترس رہے ہیں ہیڈ کواٹر عید گاہ پانی نہ ہونے کے باعث کربلا بن گیا ہے اور گندم ضلع بھر میں نہیں ہے جو تھوڑئے بہت گندم آتے ہیں ان پر ریت اور بجری ڈال کر بھیج رہے ہیں فی نفر 10کلو سے کم کے کے6کلو کر دیا ہے وہ بھی صیح طرح پورئے نہیں کر رہے ہیں ان تمام مسائل کو حاصل کرنے کے لئے روڈ پر آتے ہیں تو ہمیں بلیک میل کرنے کے لئے جالی ایف آئی آر کاٹی جاتی ہیں عوامی حقوق کی خاطر ہمیں جیل جانا پڑئے تو جاینگے اس موقعے پر رہنما تحریک انصاف استور ندیم شمالی نے کہا کہ کچھ امن کے غنڈئے انتظامیہ کے ہاتھوں بلیک میل ہو تے ہیں اصل ضلع استور کی ترقی کے دشمن استور میں یہ امن کے غنڈئے ہیں جو انتظامیہ کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے ہیں اس موقعے پر پریس سے خطاب کرتے ہوئے عبد اللہ خان نے کہا کہ ہم حوحکومت کو 10دن کی مولت دیتے ہیں کہ وہ استور کے یہ تمام مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کریں اگلا احتجاج یہ نہیں ہو گا بلکہ ضلع بھر میں پیہ جام ہڑتال ہوگا اور دفاعی روڈ کو بھی بلاک کیا جائے گا ۔

Comments
Post a Comment