قراقرم یونیورسٹی میں انٹرویوز 31سے 3نومبر تک ہونگے
امیدواروں پر لازم ہے کہ وہ اپنے ہمراہ جمع کردہ کاپیوں کی اصل اسناد لاناہوگا
گلگت (جی بی نیوز )قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بی ایس لیول کے پروگرامزمیں داخلوں کیلئے امیدواروں سے انٹرویوز 31اکتوبرسے 3نومبرتک ہونگے۔ جن امیدواروں نے KIUکے مختلف شعبہ جات میں بیچلر لیول کے پروگرامز میں داخلے کیلئے 20اکتوبرتک داخلے فارم جمع کرارکھے ہیں۔ ان کا باقاعدہ انٹرویوز ہوگا۔ امیدواروں پر لازم ہے کہ وہ اپنے ہمراہ جمع کردہ کاپیوں کی اصل اسناد لاناہوگا۔ اس کے بغیر انٹرویو میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ امیدوار 31اکتوبرسے 3نومبر کے دوران صبح 9بجے سے شام 4بجے تک اپنے اپنے متعلقہ شعبہ میں حاضر ہوسکتے ہیں۔ انٹرویو میں شریک نہ ہونے والے امیدواروں کا داخلہ منسوخ سمجھا جائیگا۔ 7سے 11نومبر تک پہلا میرٹ لسٹ جاری ہوگا۔ سیکنڈ میرٹ لسٹ 14سے 18کے درمیاں لگے گا۔

Comments
Post a Comment