گلگت بلتستان کے کلرکس کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، غذر کلرک ایسوسی ایشن نے سخت تحفظات کااظہار کردیا
بہ حالت مجبور ی گلگت بلتستان کلریکل ایسو سی ایشن کے فیصلے کے مطابق 24 اکتوبر سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں ،اجلاس میں فیصلہ
غذر(نیوز رپورٹر)کلریکل ایسو سی ایشن غذر نے 24 اکتوبر سے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال اور صوبائی درالحکومت گلگت تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا اپ گریڈیشن کمیٹی کے واضح سفارشات بھی کسی کام نہیں آسکیں ، گلگت بلتستان کے کلرکس کی اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ۔ غذر کلرک ایسوسی ایشن نے سخت تحفظات کااظہار کردیا ۔ کلریکل ایسو سی ایشن غذر کا ہنگامی اجلاس گاہکوچ میں منعقد ہوا اجلا س کی صدار ت کلریکل ایسو سی ایشن غذر کے صدر شاہ حسین نے کی ۔ اجلاس میں کلرکس کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں کلرکس کی اپ گریڈیشن میں تاخیر پر سخت تشویش کااظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اپ گریڈیشن کمیٹی نے گلگت بلتستان کے کلرکس کے مطالبات کے لئے جو سفارشات مرتب کی ہیںنامعلوم وجوہات کی بنا پر ان سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے جس باعث گلگت بلتستان کے کلرک برادری عدم تحفظ اور بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے سفارشات پر دو ماہ سے لیت ولعل سے کام لیا جارہا ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بہ حالت مجبور ی گلگت بلتستان کلریکل ایسو سی ایشن کے فیصلے کے مطابق 24 اکتوبر سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں اور تمام کلرک صوبائی درالحکومت گلگت کی جانب لانگ مارچ کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا

Comments
Post a Comment