ہسپتال روڈایریامیں سرچ آپریشن،2مشکوک افراد گرفتار

ہسپتال روڈایریامیں سرچ آپریشن،2مشکوک افراد گرفتار


پچاس گھروں دکانوں پر سرچ آپریشن2مشکوک افراد گرفتار ایک عدد9ایم ایم پستول برآمد اور منشیات بھی پکڑی گئی

پولیس جی بی سکاؤٹ اور پاک رینجرز پر مشتمل فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ہسپتال کالونی اور ہسپتال روڈ پر آپریشن کلین اپ کیا

گلگت(عامر خان ) سکیورٹی خطرات کے پیش نظر گلگت بلتستان کے دارالخلافہ گلگت شہر میں سکیورٹی کو انتہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ آپریشنل ٹیم نے ہسپتال روڈ میں پچاس گھروں دکانوں پر سرچ آپریشن2مشکوک افراد گرفتار ایک عدد9ایم ایم پستول برآمد اور منشیات بھی پکڑی گئی۔ پولیس جی بی سکاؤٹ اور پاک رینجرز پر مشتمل فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ہسپتال کالونی اور ہسپتال روڈ پر آپریشن کلین اپ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی اجمل راجپوت اور ایس ایچ او سٹی ظہور احمد نے کہا کہ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا اور مزید جگہوں پر آپریشن کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ارعد گرد مشکوک افراد اور چیزوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص اور چیز کا فوری اطلاع دیں پولیس کارروائی کرے گی۔

Comments