ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک ماہ میں 1364آپریشن کئے گئے
ایک سو چونسٹھ بڑے اپرےشن اور1200 چھوٹے اپرےشن شامل ہےں، ڈاکٹربسم اللہ
مرےضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ڈاکٹر نے کبھی کمزوری نہےں دکھائی اور تندہی سے کام کرتے رہے
گلگت ( جی بی نیوز) ڈسٹرک ہسپتال گلگت کی کارکردگی رپورٹ جاری ، اےک ماہ مےں 1364 اپرےشن کئے گئے رپورٹ کے مطابق ڈسٹرک ہسپتال گلگت آنے والے مرےضوں کے مختلف ٹےسٹس سمےت 1364 اپرےشن کئے گئے جن مےں 164 بڑے اپرےشن اور1200 چھوٹے اپرےشن شامل ہےں رپورٹ کے مطابق آتھو پےڈک 25 ،ےورولوجی 25، ای اےن ٹی18 ،گائنالوجی 115 ،ڈائےلاسز 101،الٹراساﺅنڈ 1887،سی ٹی سکےن 162 ،مردانہ اوپی ڈی 6461،زنامہ اوپی ڈی 5100،بچگانہ اوپی ڈی 2809 ،ڈےنٹل اوپی ڈی 1154،شعبہ حادثات 3000 ,پوسٹ مارٹم 4،لےب ٹےسٹ 11857 ،اورنوبھرتی شدہ مرےضوں کی تعداد 1542 ہے اس حوالے سے ڈائرےکٹر بسم اللہ کا کہناتھا کہ محکمے صحت گلگت بلتستان انتہائی قلےل بجٹ اور محدود وسائل کے باوجود عوام کو دن رات صحت عامہ کی سہولےات فراہم کر رہاہے اور اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کرادار قابل ستائش ہے مرےضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ڈاکٹر نے کبھی کمزوری نہےں دکھائی اور تندہی سے کام کرتے رہے اےک ماہ کی پراگرےس ڈاکٹرز حضرات کی انتھک محنت اور مرےضوں سے شفقت اور اپنے پےشہ سے محبت سمےت محکمہ صحت کی کامےاب حکمت عملی کا نتےجہ ہے

Comments
Post a Comment